ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن سمندر میں غرق ہوتے 5سیاحوں کو لائف گارڈ کی ملی مدد، بچانے میں ہوئے کامیاب

گوکرن سمندر میں غرق ہوتے 5سیاحوں کو لائف گارڈ کی ملی مدد، بچانے میں ہوئے کامیاب

Wed, 08 Mar 2023 19:47:12    S.O. News Service

گوکرن :8؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) سمندر میں تیرنے کے لئے اترے 5سیاحوں کو اس وقت زندہ بچالیا گیا جب یہ لوگ غرق ہونے کے قریب تھے۔ بتایا گیا ہے کہ عین موقع پر لائف گارڈ کی مدد پہنچنے سے پانچوں سیاح زندگی سے ہاتھ دھوتے دھوتے رہ گئے۔ واردات گوکرن کےکوڈلے بیچ پر بدھ کو پیش آئی۔

ہاویری ضلع کےامن (32)، نواز(31)، اسباق(30)، ہبلی کے ورداراج (22) اور سنجئے کمار (22) گوکرن سمندر میں تیر رہے تھے کہ سمندری موجوں کی زد میں آکر ڈوبنے لگے، اس سے پہلے کہ یہ سیاح لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتے، لائف گارڈ کے اہلکار بالخصوص شیکھر پجاری ، نوین امبیگا اور ناگیندر فوری ان لوگوں کی مدد کو پہنچ گئے اور پانچوں سیاحوں کو کنارے لانے میں کامیاب ہوگئے۔ معاملے کو لےکر گوکر ن پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: